فوج نے آج اپنے تین جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو کریری بارہمولہ میں تصادم کے دوران ہلاک ہوگئے۔ بی بی کینٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ سمیت اعلی پولیس افسران نے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
گرینیڈیئر آنجہانی روی کمار سنگھ اور گرینیڈیئر آنجہانیپرشانت سنگھ 17 اگست 2020 کو بارہمولہ ضلع کے کریری میں سی آر پی ایف اور جے کے پولیس کی مشترکہ چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ گرینیڈیئر روی کمار سنگھ اور گرینیڈیئر پرشانت سنگھ زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہیں سری نگر کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
گرینیڈیئر روی کمار سنگھ کی عمر 26 سال تھی اور وہ 20 جون 2013 کو فوج میں شامل ہوئے تھے۔ ان کا تعلق اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے تحصیل صدر کے گاؤں گورا سے تھا۔