اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد - etv bharat urdu

ہندواڑہ کے دوردراز علاقہ ستکوجی میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا۔

By

Published : Oct 9, 2021, 3:26 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے ایک ستکوجی جبا میں فوج اور انتظامیہ کی جانب سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔


انڈین آرمی اور سول انتظامیہ نے گورنمنٹ مڈل سکول ستکوجی میں مقامی لوگوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں 4 میڈیکل افسر اور 1 ڈینٹل آرمی آفیسر، ایک گائناکالوجسٹ، ایک آنکھ کے ڈاکٹر اور ایک میڈیکل سپیشلسٹ موجود تھے۔ ان کی انتھک محنت سے 602 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ معمولی طبی جانچ کے علاوہ زیادہ عمر کے لوگوں میں لائف اسٹائل بیماریوں کی بھی اسکریننگ کی گئی۔

اس دوران کووڈ، ایڈز، فیملی پلاننگ اور حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کی گئی۔


کمیونٹی رہنماؤں نے انڈین آرمی اور سول انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدام پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details