اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر فضائی اڈے سے فوجی سمیت دو مقامی لڑکیاں پولیس تحویل میں - سرینگر کے بین الاقوامی فضائی اڈہ

گزشتہ ہفتے سے اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب مقامی پولیس نے فوجی اہلکار کے ہمراہ مقامی لڑکیوں کو مشکوک حالت میں پاکر دہلی کی طرف جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 24, 2020, 2:27 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بین الاقوامی فضائی اڈے سے ایک غیر مقامی فوجی اہلکار سمیت ضلع کپواڑہ کے کرناہ کی رہنے والی دو لڑکیوں کو مشکوک حالت میں پاکر پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 17 بہار ریجمنٹ کے لائنس نائک روشن کمار جمعرات کی صبح سرینگر فضائی اڈے سے دو مقامی لڑکیوں سمیت دہلی کی طرف جا رہے تھے، تاہم فضائی اڈے میں تعینات ایئرپورٹ پولیس نے انکو مشکوک حالات میں دیکھ کر مقامی پولیس کی تحویل میں دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں افراد کی پولیس سٹیشن ہمہامہ میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ گزشتہ ہفتے سے اس نوعیت کا دوسرا واقع ہے جب مقامی پولیس نے فوجی اہلکار کے ہمراہ مقامی لڑکیوں کو مشکوک حالت میں پا کر دہلی کی طرف جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایئرپورٹ سے تحویل میں لئے گئے اہلکار سمیت دو خواتین رہا
واضح رہے 12 ستمبر کو ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی دو کم عمر لڑکیوں کو اترپردیش کے رہنے والے 13 راشٹریہ رائفلز کے فوجی اہلکار لائنس نائک اشوک کمار پال کے ساتھ پکڑا گیا تھا، تاہم انکو پوچھ تاچھ کے بعد رہا کیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details