اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army Chief in Kashmir آرمی چیف کی منوج سنہا سے ملاقات - security for amarnath yatra

جموں و کشمیر کے سری نگر میں بھارتیہ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ملاقات کے دوران سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ Army Chief in Kashmir

آرمی چیف کی منوج سنہا سے ملاقات
آرمی چیف کی منوج سنہا سے ملاقات

By

Published : Jul 15, 2023, 8:54 AM IST

Updated : Jul 15, 2023, 9:07 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): بھارتیہ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے راج بھون میں بھارتیہ فوج کے سربراہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے درمیان مختلف سیکیورٹی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کی منوج سنہا سے ملاقات

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فوج کے سربراہ کے ہمراہ جی او سی شمالی کمان جنرل اپیندر دویدی، اور جی او سی 15 کور لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس وقت وادی کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے اور اس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کیے گئے ہیں، نیشنل ہائی وے سمیت جگہ جگہ سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی منوج سنہا سے ملاقات

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود جمعرات کی شام نا معلوم عسکریت پسند جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تین غیر مقامی مزدوروں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اگرچہ تینوں مزدور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں وہیں سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی اقدامات میں مزید اضافہ کیا ہے اور جلد ہی وادی میں سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 'سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے عسکری مخالف آپریشنز میں تیزی لائی ہے'

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی نا معلوم عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا ہے اور اس میں کئی غیر مقامی مزدور ہلاکت کا شکار بھی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jul 15, 2023, 9:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details