سرینگر (جموں و کشمیر):سرخیوں کی زینت بننے والی اور وادی کشمیر میں شوٹ ہونے والی ویب سیریز ’’ارمان‘‘ جلد ہی منظر عام پر آ رہی ہے۔ ارمان ایک رومانوی کہانی ہے جو محبت، شادی اور دھوکہ دہی کے ہر پہلو کو چھوتی ہے۔ سرینگر کے چشمہ شاہی سے ڈل جھیل تک ’’ارمان‘‘ ویب سیریز کی شوٹنگ وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ اس ویب سیریز میں زرینہ وہاب اور اشمیت پٹیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ Web Series shooting in Kashmir OTT Platform Praises PM Modi
’ارمان‘ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سرینگر اور کشمیر میں شوٹ ہونے والی پہلی ویب سیریز ہے۔ ’فلاک‘ او ٹی ٹی کے سی او او (COO) عرفان مرازی سے فون پر بات چیت کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی میں مقیم فلاک او ٹی ٹی کشمیر کے باشندوں کے لیے بہت سارے تفریحی پروگرام منظر عام پر لا رہا ہے، وہ نہ صرف کشمیریوں کے لیے نئی ویب سیریز بنائے گا بلکہ کشمیریوں کے لیے کشمیری زبان میں ڈب ہونے والا بین الاقوامی سینما بھی پیش کرے گا۔ ان دنوں فلاک او ٹی ٹی اردو اور پنجابی ویب سیریز پر بھی خصوصی کام کر رہا ہے، جو جلد ہی عوام کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ارمان کی شوٹنگ کے حوالہ سے کہا: ’’کشمیری فنکاروں نے اپنا بھرپور تعاون کیا اور مدد کے لیے آگے آئے۔ تمام کشمیری فنکاروں کا ماننا ہے کہ مودی جی کی مدد اور قیادت کے بغیر کشمیر میں تفریح کی سمت میں کچھ کرنا ناممکن تھا۔‘‘ Arman Web Series Shooting in Kashmir