جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے گذشتہ روز شدید برف باری کے باعث چھتوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان اور ایک ہلاکت کے معاملے میں 12.60 لاکھ روپے کی فوری امداد کی منظوری دی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، 'واقعات کی اطلاع ملتے ہی تحصیلداروں نے نقصان کے مقامات کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی'۔
بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'برف باری کے دوران 76 مکانوں کے چھتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان مکانوں کے مالکان کو 5200 روپے کی امداد فراہم کی گئی، جبکہ برف باری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے 3 دیگر مکانات کو 3.05 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی'۔