اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ڈی ڈی سی چیئرپرسن 'اپنی پارٹی' سے

ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے لئے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ سرینگر میں 'جموں و کشمیر اپنی پارٹی' نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تعاون سے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کی کرسی حاصل کی۔

سرینگر ڈی ڈی سی چیئرپرسن ’اپنی پارٹی‘ سے
سرینگر ڈی ڈی سی چیئرپرسن ’اپنی پارٹی‘ سے

By

Published : Feb 6, 2021, 5:26 PM IST

سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'کُل چودہ میں سے 13 ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ملک آفتاب کو چیئرپرسن بنایا جبکہ بلال بٹ کو نائب چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔ دونوں جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرینگر ڈی ڈی سی چیئرپرسن ’اپنی پارٹی‘ سے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'آفتاب کو دس ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف قیصر گنائی کو صرف تین ووٹ حاصل ہوئے۔ وائس چیئرپرسن بلال بٹ کو کل نو ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف منظور بٹ کو چار ووٹ حاصل ہوئے۔ منظور بٹ پی ڈی پی سے تعلق رکھتے ہیں۔'

نتائج سامنے آنے کے بعد سرینگر ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن نے علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں؛جموں وکشمیر میں اٹھارہ ماہ بعد 4 جی سروس بحال

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی رکن اعجاز حسین کا کہنا تھا کہ ’’ہماری پارٹی نے ’اپنی پارٹی‘ کو تعاون دیا، شرط یہ ہے کہ وہ دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے اور اگر ایسا مستقبل میں ہوتا ہے تو ہم اپنا اعتماد واپس لینے سے نہیں کترائیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details