مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ساتھ ساتھ کئی اضلاع میں اپنی پارٹی نے کانکنی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔
ایس ضمن میں سرینگر کے مظافتی علاقہ پانتھ چوک میں اپنی کے معاون جنرل سیکٹری محمد اشرف میر کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس دوران محمد اشرف میر نے کہا کہ اس پالیسی سے نہ صرف یہاں کے مقامی مزدورں کا روزگار متاثر ہوا بلکہ تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔