اب ملک کا ہر ایک باشندہ جموں کشمیر سے متعلق جانکاری آر ٹی آئی درخواست داخل کر کے حاصل کرسکتا ہے۔ اس بات کی جانکاری دہلی میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دی۔
'ملک کا ہر باشندہ جموں کشمیر میں آر ٹی آئی داخل کرسکتا ہے' - جموں و کشمیر
اتوار کے روز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) یشوردھن کمار سنہا سے ملاقات کی اور سی آئی سی کے دفتر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران اس بات کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق کسی بھی امور سے متعلق اب ملک کا ہر ایک باشندہ آر ٹی آئی کے ذریعے جانکاری حاصل کر سکتا ہے جس کے لئے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
اتوار کے روز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) یشوردھن کمار سنہا سے ملاقات کی اور سی آئی سی کے دفتر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران اس بات کی تصدیق کی۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کو 31 اکتوبر 2019 کو دو یونین ٹریٹری: جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا۔ اس فیصلے کی وجہ سے جموں و کشمیر کا آر ٹی آئی ایکٹ، 2009 بھی ختم ہو گیا ہے اور یہاں پر مرکز کا آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 نافذ ہو گیا ہے۔
جموں و کشمیر آر ٹی آئی ایکٹ 2009 کے تحت بڑی تعداد میں دی گئی درخواست اور اپیلیں ریاست کی تقسیم کے وقت زیر التواء تھیں۔