اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: 'لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان نہیں' - 20 اپریل کے بعد لاک ڈؤن

کشمیر کے صوبائی کمشنر پی کے پول نے کہا ہے کہ کشمیر کے سبھی اضلاع میں ایک سے زیادہ ہاٹ اسپاٹ ہیں، اس لیے 20 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان نہیں ہے۔

کشمیر میں لاک ڈاؤن
کشمیر میں لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 15, 2020, 8:45 PM IST

کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبہ میں 20 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے امکان نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

کشمیر کے صوبائی کمشنر نے کہا 'صوبہ کشمیر کے سبھی اضلاع میں ایک سے زیادہ ہاٹ اسپاٹس ہیں، اس لیے 20 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے امکان نہیں ہیں'۔

وزیر اعظم مودی نے گذشتہ کل ملک کی عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں 20 اپریل تک لاک ڈاؤن میں سختی برتی جائے گی، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک بھر میں 03 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

کشمیر میں طبی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاہے کشمیر میں کچھ جگہوں پر کووڈ-19 کے کم کیسز سامنے آئے ہیں لیکن جن جگہوں پر کیسز سامنے آئے ہیں وہاں سے آگے پھیل سکتے ہیں۔

صوبائی کمشنر نے کہا ' ہمیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وادی میں ابھی بھی کتنے کیسز موجود ہیں'۔

کشمیر کے ایک معروف ڈاکٹر پرویز کول نے کہا 'کشمیر میں اس صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی برتنا خطرے سے خالی نہیں ہے اوریہ قدم سنگین موڑ لے سکتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details