اردو

urdu

'بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی ہے'

اقوام متحدہ کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ 'پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہو گا'۔

By

Published : Jan 30, 2021, 10:18 AM IST

Published : Jan 30, 2021, 10:18 AM IST

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے لیے یہ 'انتہائی ضروری' ہے کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوششیں کریں اور دونوں فریق ایک دوسرے کا احترام کریں، تاکہ فریقین اپنے مسائل پر سنجیدگی سے بات چیت کرسکیں۔

یو این چیف نے کہا کہ 'جو بات میں نے بیان میں کہی تھی، بدقسمتی سے وہی ہے جو میں آج بھی کہہ سکتا ہوں، میرا مطلب ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس کشیدہ صورتحال کو ختم کرنا بالکل ضروری ہے ، یعنی لائن آف (کنٹرول) پر'۔

بتادیں کہ گوتریس نے ان باتوں کا اظہار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی کی جانب سے 'کشمیر میں بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی' سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر جاری بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے دونوں ممالک سے تناؤ کم کرنے کی اپیل کی تھی۔

گوتریس نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے لیے سامنے آکر مسائل پر سنجیدگی سے بات کرنا بالکل ضروری ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ آپ نے جس خطے کا ذکر کیا ہے ان علاقوں میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے'

للہار پلوامہ تصادم: دو عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کی

یو این سربراہ نے کہا اب چیزیں درست سمت میں گامزن نہیں ہیں، ہمارے اچھے دفاتر ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں اور ہم وہاں ایسے مسائل کے پُرامن حل تلاش کرنے پر زور دیں گے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ 'یہ واضح ہے پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہو گا'

پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے اور ریاستی درجہ ختم کرنے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کیے اور بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلایا ہے۔ وہیں بھارت کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details