اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - این او سی

اینٹی کرپشن بیرو نے اربن انوارنمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سپر وائزر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

By

Published : Sep 20, 2021, 7:51 PM IST

جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں انسداد رشوت خوری بیورو (اینٹی کرپشن بیریو) نے اربن انوارنمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سپر وائزر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور رشوت خوری کے الزام میں اسے گرفتار کر لیا۔

اے سی بی کے ایک بیان کے مطابق ایک شہری کو منور آباد سرینگر میں ایک گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کے لئے اربن انوارنمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی (NOC) مطلوب تھی جس کے لئے انہوں نے محکمے کا رخ کیا۔ تاہم، انکے مطابق، سپر وائزر بشیر احمد ڈار نے ان سے سات ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ شہری نے اے سی بی میں اس افسر کے خلاف رشوت خوری سے متعلق شکایت درج کرائی جس کے بعد اے سی بی کی ایک ٹیم نے مذکورہ افسر کے خلاف جال بچھا کر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:ایس ایم سی نے سرینگر کے دو علاقوں کا نام تبدیل کیا

اے سی بے کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد مذکورہ افسر سے رشوت کے سات ہزار روپے موقع پر ہی ضبط کئے گئے اور انکی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ڈالا گیا۔

اے سے بی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details