اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک اور کشمیری خاتون جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس ٹیم میں شامل - کشمیر کی ایک خاتون جوبائیڈن کی ٹیم میں شامل

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم میں عائشہ شاہ کے بعد کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون سمیرہ فاضلی کو منتخب کیا ہے۔

ایک اور کشمیری خاتون جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس ٹیم میں شامل
ایک اور کشمیری خاتون جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس ٹیم میں شامل

By

Published : Jan 15, 2021, 6:38 AM IST

جہاں عائشہ شاہ امریکی صدر کی ڈیجیٹل اسٹریٹجی ٹیم کی ممبر منتخب کی گئی ہیں وہیں فاضلی نیشنل اکنامک کونسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گی۔

تین بچوں کی ماں فاضلی جو بائیڈن کی حکومت میں امریکہ میں مینوفیکچرنگ، جدیدیت اور ڈومیسٹک کمپٹیشن پر نظر رکھیں گی۔ وہ اس اہم ترین عہدے سے قبل فیڈرل ریزرو بینک آف اٹلانٹا میں بطور ڈائریکٹر کام کر چکی ہیں۔

اس سے پہلے وہ وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل میں سیر پالیسی ایڈوائزر کا عہدہ بھی سنبھال چکی ہیں۔

'کشمیری خاتون کا جوبائیڈن کی ٹیم میں شامل ہونا قابل فخر'

امریکی انتظامیہ میں آنے سے قبل وہ مقبول یونیورسٹی ییل 'لا' اسکول میں بطور کلینکل لیکچر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

فاضلی نے اسی کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور اس سے قبل ہاروڈ کالج سے گریجویشن کیا تھا۔ اگرچہ فاصلہ کا تعلق کشمیر سے ہے تاہم ان کی پیدائش امریکہ کے شہر نیویارک میں ہوئی اور شادی کے بعد وہ اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ اس وقت بوفالو میں رہتی ہیں۔

ان کے والد ڈاکٹر سعید یوسف فاضلی اور والدہ رفیعہ فاضلی کشمیر سے تعلق رکھتی ہیں لیکن کئی برسوں تک امریکہ میں رہنے کے بعد اب یہ لوگ امریکی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details