اطلاعات کے مطابق آج سرینگر کے بحری کڑل علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک عام شہری پر گولیاں چلادیں۔ جس کے نتیجے میں محمد ابراہیم خان شدید طور پر زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں آخری سانس لیں۔
ایک سینئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ" کچھ وقت قبل نامعلوم شرپسندوں نے 45 برس کے نوجوان پر شہر کے بحری کڑل علاقے میں گولویا چلائی۔ جس کے نتیجے میں نوجوان بری طرح زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔"
اُن کا مزید کہنا تھاکہ "نوجوان کی شناخت محمد ابراہیم خان کے طور پر کی گئی ہے اور وہ کشمیری پنڈت تاجر ڈاکٹر سندیپ موا کی دکان پر بطور سلیس میں کام کرتے تھے۔"