اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Prayer Timing At Srinagar Eidgah Announced: عیدگاہ سرینگر میں ساڑھے نو بجے عید نماز ادا کی جائے گی: انجمن اوقاف - انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

سرینگر کے مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز کا وقت 9:30بجے صبح مقرر کیا گیا ہے تاہم حکام کی جانب سے عید نماز کی ادائیگی کی اجازت یا ممانعت کے حوالے سے کوئی بیان یا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

1
s

By

Published : Apr 30, 2022, 2:24 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے بیان کے مطابق حسب روایت عید الفطر کی نماز عیدگاہ سرینگر میں 9:30 بجے صبح اداکی جائے گی۔ Eid Prayer Timing At Srinagar Eidgah Announcedانجمن اوقاف نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’خراب موسم کی صورت میں مقررہ وقت پر ہی مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا ہوگی۔

عیدگاہ میں نماز عید کا اہتمام انجمن اوقاف جامع مسجد کے ذریعے ہوتا ہے۔ یہ جموں و کشمیر مین اکثر زیارات اور بڑی مساجد کا انتطام و انصرام کرنے والے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے تابع نہیں ہے۔ اوقاف اسلامیہ کی سربراہی میرواعظ عمر فاروق کررہے ہیں جو گزشتہ تین سال اپنی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر میں نظر بند ہیں۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے وقت پر نماز عید کیلئے عیدگاہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔ انجمن اوقاف نے مصلیٰ یا جائے نماز بھی ساتھ لانے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر انتظامیہ نے جامع مسجد سرینگر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ عیدگاہ یا جامع مسجد میں حکام کی جانب سے عید نماز کی ادائیگی کی اجازات یا ممانعت پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

حکام نے شب قدر اور جمعتہ الوداع کی تقریبات پرامن طریقے سے ادا ہونے کے بعد جامع مسجد میں نمازوں پر عائد عارضی پابندی ہٹالی ہے۔

مزید پڑھیں:No Shab-e-Qadr, Jumat-ul-Vida Prayers at Srinagar's Jamia Masjid: مرکزی جامع مسجد میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنا قابل افسوس

حکام نے شب قدر اور جمعتہ الوداع کی تقریبات پرامن طریقے سے ادا ہونے کے بعد جامع مسجد میں نمازوں پر عائد عارضی پابندی ہٹالی ہے۔ حکومت کے پابندی کے اقدام پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تاہم حکام کا استدلال ہے کہ ایسے اقدامات نقص امن کے خدشات پی پیش نظر اٹھائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details