مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کے روز نئے سال یعنی 2021 کا سالانہ اسلامی کیلینڈر جاری کیا گیا۔
جامع مسجد کے امام و خطیب کے علاوہ انجمن اوقاف سے وابستہ کئی عہداداروں نے تقریب میں شرکت کی اور کیلینڈر کو ہاتھوں میں رکھ کر جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت روڈ شو کا اہتمام
واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی جامع مسجد میں یہ تقریب منعقد کی گئی جبکہ انجمن اوقاف جامع مسجد کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو پانچ اگست 2019 سے مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔ جبکہ اس دوران امام نے موجودہ انتظامیہ سے میرواعظ عمر فاروق کو جلد سے جلد رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔