اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: انجیلز کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ثقافتی تقریب منعقد - ثقافی تقریب سرینگر کے ٹیگور ہال میں منعقد

انجلز کلچرل اکیڈمی کے صدر طارق احمد شیرا نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کے ابھرتے ہوئے فنکاروں اور قلمکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے، کیونکہ کشمیر میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ صرف ان کو صحیح رہنمائی کی ہے۔

angels cultural academy hosts cultural event in srinagar
سرینگر: انجیلز کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

By

Published : Apr 12, 2021, 10:42 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں انجیلز کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر وادی کے ہونہار اور ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

سرینگر: انجیلز کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

یہ ثقافی تقریب سرینگر کے ٹیگور ہال میں منعقد کی گئی، جس میں درجنوں سماجی و علمی شخصیات کے علاوہ نوجوانوں کی کافی تعداد نے شرکت کی۔

ثقافی تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے اور باصلاحیت فنکاروں اور قلمکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا، اس موقع پر متعدد نوجوان قلمکاروں کی تحریر کردہ تصنیفات بھی اجراء کی گئی۔

مقررین نے انجلز کلچرل اکیڈمی کے سماج کے تئیں مختلف خدمات کے بارے میں کہا کہ کشمیر کی ثقافت اور تہذیب و تمدن کے حوالے سے انجیلز کلچرل اکیڈمی کی جانب سے جو سرگرمیاں گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ تقریب کے دوران نوجوان قلمکاروں، سرکردہ صحافیوں اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا، ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انجلز کلچرل اکیڈمی کے صدر طارق شیرا نے بتایا "ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کے ابھرتے ہوئے فنکاروں اور قلمکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے، کیونکہ کشمیر میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر کسی چیز کی کمی ہے وہ صرف ان کو صحیح راہ دکھانے کی ہے"

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details