بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقل کرنے کا مطالبہ - protest at press coloney
محکمہ آنگن واڑی میں تعینات ملازمین نے آج سرینگر پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
![بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقل کرنے کا مطالبہ anganwadi workers protest at press colony](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10399636-245-10399636-1611754161922.jpg)
anganwadi workers protest at press colony
سری نگر: محکمہ آنگن واڑی میں تعینات سپر وائزرز اور ہیلپرز نے بدھ کے روز پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو
انہوں نے کہا کہ 'ہم گذشتہ ایک برس سے متعلقہ محکمے کے عہدیداروں سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں لیکن کوئی ہمارے مسئلے کو حل کرنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کر رہا ہے۔'
موصوفہ نے بتایا کہ 'غریب گھرانوں کی لڑکیاں سپروائزرس اور ہیلپرس کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں جن کے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔
انہوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جانا چاہیے تاکہ ہمیں تنخواہوں کے لیے سڑکوں پر بار بار نہ آنا پڑے۔