قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو جموں میں بی جے پی نے ورکنگ کمیٹی کے منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں گپکار اعلامیہ کے دستخط کنندگان کو ملک دشمن ،پاکستانی حامی اور فرقہ پرست ہونے کا الزام عائد کیا تھا ۔
بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج - وزیر مملکیت ڈاکٹر جتندر سنگھ
عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے پیر کے روز بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ ، قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ، قومی جنرل سیکرٹریوں ڈاکٹر انل جین، مرلی دھر راؤ اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن رام منشی میں معاملہ درج کر لیا ہے۔
مظفر شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے اس طرح کی اشتعال انگیز بیان بازی پر انہوں نے نہ صرف کیس درج کیا بلکہ آنے والے وقت وہ اب اس کیس کو ہیومن رائٹس کمیشن اور اقلیتی کمشن میں بھی لے رہے ہیں ۔تاکہ انصاف مل سکے۔
ایک مقامی اخبار میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو کے مکالمے کےچھپنے کے تناظر میں اے این سی کے سنئیر نائب صدر نے کہا رام مادھو کی یہ خود کی تحریر نہیں ہے ۔ یہ تحریر یہی سے بھیجی گئی ہے ۔ صرف رام مادھو نے اپنے نام سے چھپائی ہے ۔کیونکہ رام مادھو کو جموں وکشمیر کی تاریخ کی کوئی بھی جانکاری نہیں ہے اور نہ وہ جموں وکشمیر کی خصوصی حثیت کی تاریخ کے حوالے سے کوئی علمیت یا واقفیت رکھتے ہیں ہے ۔