سرینگر:گزشتہ ماہ سرینگر شہر کے صنعت نگر علاقے سے تعلق رہنے والے انجینیئر بلال احمد میر نے شمسی توانائی پر چلنے والی ایک کار کا ڈیزائن اور ماڈل تیار کرکے مثال قائم کی تھی۔ Anand Mahindra Praises Kashmiri Engineer Bilal Mir’s Solar Car بلال احمد کی جانب سے تیار کی گئی سولر کار کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوئی وہیں معروف صنعت کار آنند مہندرا نے بلال احمد کی 11 برس کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی 'کانسیپٹ کار' کو مزید بہتر بنانے کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔
آنند مہندرا، جو ٹیکنالوجی اور اختراعات میں گہری دلچسپی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بلال احمد کی تیار کردہ سولر کار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'بلال کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ میں ان کے اکیلے اس پروٹو ٹائپ کو تیار کرنے کی تعریف کرتا ہوں۔ واضح طور پر ڈیزائن کو قابل فروخت بنانے کے لئے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مہندرا ریسرچ ویلی میں ہماری ٹیم اسے مزید ترقی دینے کے لیے ان کے (بلال) کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے۔‘‘