سرینگر شہر میں پولیس کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ 'شوپیاں تصادم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کوٹ آف انکوائری کرنے کا فیصلہ لے جانے کے بعد کارروائی میں مزید تیزی آئی ہے۔ آج دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔"
'امشی پورہ شوپیاں مبینہ تصادم کی تحقیقات جاری' - shopian encounter
جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ امشی پورہ شوپیاں مبینہ تصادم کی تحقیقات جاری ہے اور دو افراد کو اس حوالے سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: نوعمر ناول نگار سے خاص گفتگو
عسکریت پسندوں کے پاس سے چین کے بنے ہوئے ہتھیار برآمد ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " جب سے وادی میں عسکریت پسند کارروائیاں شروع ہوئی ہے تب سے یہ چیزیں عام ہے۔ عسکریت پسندوں سے اے کے 47 اور پستول برآمد ہوتے رہے ہیں۔ "
موسم سرما سے قبل سرحد پار سے بڑھتی درندازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان کی جانب سے برف کے موسم سے قبل دراندازی کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ شمالی کشمیر کے علاقوں سے ایسی خبریں زیادہ معصوم ہو رہی ہے۔ ہم کاروائی بھی کر رہے ہیں تاہم کوئی بڑی گرفتاریاں بھی سامنے نہیں آئی تاہم اچار کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔'