اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیت شاہ نے جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا کی - دلباغ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ امن و قانون برقرار رکھنے پر جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا کی۔

amit shah
امیت شاہ نے جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا کی

By

Published : Apr 18, 2020, 2:03 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کو فون پر لاک ڈاؤن کو بہترین طریقے سے نافذ کرنے پر شاباشی دی۔

جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاں کہ ’’ سینئر بی جے پی لیڈر اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج صبح ڈی جی پی دلباغ سنگھ کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عائد کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بہترین طریقے سے امن وامان کو برقرار رکھنے پر سراہنا کی۔‘‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ وزیر داخلہ نے پولیس کے تمام افسران کو عوام کی خدمات کے لئے ہر وقت حاضر رہنے، لاک ڈائون کو بہترین طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مبارکباد دی۔‘‘

واضح رہے کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھر میں بھی کرونا وائرس کہ پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈائون نافذ ہے جسے فی الحال مئی کی تین تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے جس دوران عوام سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس وبا سے بچنے کے لئے اپنے گھروں میں ہی محدود رہیں۔

کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ 22لاکھ افراد اس وبا کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details