اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah Meeting on J&K: امت شاہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا - Security Meeting on JK

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ سامنت گوئل اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کی سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں ٹارگیگ کلنک کے سلسلے میں ہوئی ہے۔Amit Shah Meeting on J&K

amit-shah-meets-national-security-adviser-on-targeted-killings-in-kashmir
امت شاہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : Jun 2, 2022, 10:51 PM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں خصوصی طبقے کے لوگوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، را کے سربراہ سامنت گوئل اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔Amit Shah Meets National Security Adviser on JK Situation

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں امت شاہ کو جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران فوجیوں اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کے قتل کے واقعات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ نے عسکریت پسندوں اور وادی میں خوف پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کو کہا ہے۔Target killing in jk

مرکزی وزیر داخلہ جمعہ کو بھی ایک میٹنگ میں مرکز کے زیرانتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر سینیئر حکام کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا بھی جامع جائزہ لیں گے۔ اس میٹنگ میں خاص طور پر امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری انتظامات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔Security Meeting on JK
مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک بینک ملازم اور ایک ٹیچر کا الگ الگ واقعات میں قتل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان واقعات کے پیش نظر کشمیری پنڈتوں اور ہندو برادری کے دیگر افراد میں خدشات اورخوف و ہراس کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details