اردو

urdu

ETV Bharat / state

Security Beefed up in Srinagar: وزیر داخلہ کی آمد پر سرینگر میں سخت سکیورٹی حصار - امیت شاہ بلیدان ستمب سنگ بنیاد

مرکزی وزیر داخلہ جمعہ کی شام کو سرینگر پہنچے اور راج بھون میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ Amit Shah Kashmir Visit

ا
ا

By

Published : Jun 24, 2023, 12:27 PM IST

وزیر داخلہ آمد پر سرینگر میں سخت سکیورٹی حصار

سرینگر (جموں و کشمیر) :مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس وقت جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے اور ہفتہ کو دورے کے آخری روز وہ سرینگر کی پرتاپ پارک میں بھارتی جنتا پارٹی کے نظریہ ساز شیاما پرساد مکھرجی کی یاد میں ’’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔ امیت شاہ کے پرتاپ پارک، سرینگر کے دورے کے پیش نظر پرتاپ پارک کے گرد و نواح میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والے کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ادھر، گزشتہ روز امیت شاہ نے جموں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا، جبکہ شام کو سرینگر پہنچے اور جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ راج بھون میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اور اس کے بعد سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تمدنی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں شام کو انہوں نے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ، سکیورٹی اہلکاروں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی اور کئی اہم فیصلے بھی لئے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور جی ٹونٹی سمیٹ کے کامیاب انعقاد پر خطے کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

آج پرتاپ پارک میں ’’بلیدان ستمب‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہ سرینگر میں کئی وفود سے ملاقات کریں گے اور شام کو واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ وہیں ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ متوقع طور پر بال تل بھی روانہ ہوں گے جہاں وہ امرناتھ گپھا پر خصوصی پوجا پاٹ کرکے شیو لنگم کا بھی درشن کریں گے۔

مزید پڑھیں:Amit Shah Reached Jammu Kashmir امت شاہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر جموں پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details