سرینگر:جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے لال چوک علاقے میں 'آخر کب تک' عنوان سے سیول سوسائٹی این جی او نے امیرا کدل میں ہوئے گرینیڈ حملے میں مارے گئے دو افراد اور 25 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کے خلاف احتجاج کیا اور ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کی۔ Civil society members stage candle light protest
اس احتجاج میں مختلف معروف سماجی کارکن بھی شامل ہوئے جنہوں نے "شہریوں پر گرینیڈ پھینکنے" کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سول سوسائٹی کے کارکنان نے گھنٹہ گھر کے سامنے جمع ہو کر امیرا کدل گرینڈ حملے کی سخت مذمت کی۔
مظاہرین نے عسکریت پسندی کے خلاف نعرے بازی کی اور پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج درج کرایا جن پر ’’آخر کب تک‘‘ کے نعرے لکھے تھے جب کہ ’’نوجوانوں کو بچاؤ، کشمیر کو بچاؤ‘‘ کے نعرے فضا میں گونج رہے تھے۔
اس دوران سیول سوسائٹی کے چیرمین سجاد احمد نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر میں جو بے گناہوں کا قتل ہورہا ہے وہ سب پاکستان کے کہنے پر ہورہا ہے جس کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔' Candle Light Protest at Lal Chowk
یہ بھی پڑھیں:
Amira Kadal Grenade Blast: گرینیڈ حملے میں ہلاک رافعہ نظیر پرنم آنکھوں سے سپرد لحد