پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ماموں سرتاج مدنی کو 6 ماہ کے تک ایم ایل اے ہاسٹل میں قید کیے جانے کے بعد آج رہا کر دیا گیا۔
سرتاج مدنی کی رہائی ایسے وقت میں ہوئی جب جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاستدانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔