اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں سخت گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی - ای ٹی وی بھارت

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر میں سخت گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی
کشمیر میں سخت گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی

By

Published : Jun 8, 2021, 4:37 PM IST

وادی کشمیر میں سخت گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 11 سے 14 جون تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 10 جون تک موسم خشک رہے گا تاہم 11 جون سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

وادی میں گذشتہ تین دنوں سے سخت گرمی پڑ رہی ہے جس سے راحت حاصل کرنے کے لئے لوگ پنکھوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی کشمیر کے ککرناگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details