اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Bose Class X Result: دسویں جماعت کے نتائج جون کے تیسرے ہفتے میں متوقع - جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن

گزشتہ دنوں جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور اب دسویں جماعت کے نتائج کے حوالہ سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

a
a

By

Published : Jun 13, 2023, 12:44 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ کشمیر صوبے میں دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانی نتائج کا اعلان جون کے تیسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بورڈ حکام کے مطابق فی الوقت نتائج تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ ایسے میں یہ طے ہے کہ نتائج آنے والے ہفتے میں ظاہر کیے جائیں گے۔ قبل ازیں، بارہویں جماعت کے نتائج کے بعد اب دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لے کر چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ فلاں تاریخ، فلاح دن یا فلاں وقت پر بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، جس کے نیتجے میں نہ صرف والدین بلکہ طلباء بھی تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے حوالہ سے پھیلائی جا رہی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’دسویں کے امتحانی نتائج آخری مراحل میں ہیں۔ ایسے میں نتائج رواں ماہ یعنی جون کےتیسرے ہفتے میں منظر عام پر لائے جائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں 65 فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔ یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال رواں میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔

ادھر، اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی ایس سی ای آر ٹی نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے ایک جامع سیلبس کم اکیڈمک کیلنڈر (Syllabus cum Academic Calendar) ڈائزین کیا ہے جس میں بنیادی مرحلہ اور کلاس اول سے آٹھویں جماعت شامل ہیں۔ یہ نصاب نئی این سی ای آر ٹی، نئی دلی کے جاری کردہ تازہ ترین رہنما خطوط اور ہدایت نامہ کے مطابق ہے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ایجوکیش پالیسی کے ساتھ منسلک ہے۔ جس کا مقصد روٹ لرننگ سے قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:Class 12 Results Declared بارہویں جماعت کے نتایج کا اعلان ،65 فیصد امیدوار کامیاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details