وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں تین اپریل تک موسم خوشگوار رہے گا تاہم 4 اپریل کی شام سے ہی موسم خراب ہوگا اور 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
وادی میں جمعہ کے روز بھی موسم خوشگوار رہا۔ وادی کے سیاحتی مقامات بشمول مغل باغات اور بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی کا کافی رش رہا۔
وادی کے دیہی علاقوں میں بھی کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں خاص کر میوہ درختوں کی کھدائی اور دوا پاشی میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔