سرینگر:وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے اور محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ پانچ اگست تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں اگرچہ قدرے اضافہ درج ہوا ہے تاہم معمول سے نیچے ہی ریکارڈ ہوا ہے۔ weather in Kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔