سرینگر (جموں و کشمیر) :ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر، وجے کمار، بدھ کی صبح شری امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجترنی اور پوتر گپھا پہنچے۔ اس دوران سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او ان کے ہمراہ تھے۔ یہ جانکاری کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
کشمیر پولیس نے ٹویٹ میں کہا: ’’اے ڈی جی پی کشمیر، وجے کمار، نے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، آئی بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او کے ساتھ پنجترنی اور پوتر گپھا کا دورہ کیا۔‘‘ پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور دوسرے متعلقین کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’تمام افسران نے پنجترنی سے پوتر گپھا تک کے ٹریک کا مشترکہ معائینہ کیا۔