اردو

urdu

Amarnath Yatra-2022: امسال 8 لاکھ یاتری امرناتھ درشن کے لیے آرہے ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات

مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپوروا چند نے سرینگر میں ایک پرس کانفرنس میں کہا کہ امسال وادی کشمیر میں چھ سے آٹھ لاکھ یاتری امرناتھ یاترا کے لیے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ یاتریوں کے لیے سکیورٹی اور دیگر سہولیات دستیاب رکھے گی۔ Amarnath Yatra 2022

By

Published : Apr 11, 2022, 4:30 PM IST

Published : Apr 11, 2022, 4:30 PM IST

Amarnath Yatra 2022,this year 8 lakh yatris will visit shrine says I&B Secretary Apurva Chand
امسال 8 لاکھ یاتری امرناتھ درشن کے لیے آرہے ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات

سرینگر:تین برسوں سے ناسازگار حالات اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد امسال امرناتھ یاترا بڑھے پیمانے پر منعقد ہورہی ہے جس کے لیے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاترا کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپوروا چند نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امرناتھ یاترا اور اس کی تیاریوں کے متعلق جانکاری دی۔ Press Conference on Amarnath Yatra 2022

امسال 8 لاکھ یاتری امرناتھ درشن کے لیے آرہے ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات
مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپوروا چندI&B Secretary Apurva Chand نے کہا کہ امسال وادی کشمیر میں چھ سے آٹھ لاکھ یاتری امرناتھ یاترا کے لیے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ یاتریوں کے لیے سکیورٹی اور دیگر سہولیات دستیاب رکھے گی۔ موصوف کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا ہے اور آج سے ہی یاتری امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کرنے لگے ہیں۔ انہوں کہا کہ قومی شاہراہ پر یاتریوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات رہیں گے جب کہ جدید آلات سے بھی نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:



اپوروا چند نے کہا کہ انفارمیشن محکمہ یاترا کی بڑی پیمانے پر تشہری کرے گی تاکہ زیادہ سے زیاد لوگ یاترا کے لیے یہاں آئے انہوں کہا کہ یاترا کے دوران ماحول کو صاف رکھنے کے لیے جموں کشمیر انتظامیہ ہر ممکن قدم اٹھائے گی تاکہ یاتریوں کو کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ شری امرناتھ یاترا 2022 کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 اور 2021 کے دوران یاترا منعقد نہیں ہو سکی تھی، جب کہ 2019 میں جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے سے پہلے کے واقعات کی وجہ سے اس میں خلل پڑا تھا۔ Registration for Amarnath Yatra begins

ABOUT THE AUTHOR

...view details