سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امرناتھ سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ Amarnath Tragedy Farooq Abdullah Demands probeمنبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے زخمی یاتریوں کا بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کو یقینی بنائے جانے کے علاوہ فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یاترا اس سے قبل بھی منعقد ہوتی آ رہی ہے، مختلف حکومتوں کے دور میں یاترا منعقد ہوتی آ رہی ہے تاہم سانحے کی جگہ آج تک کسی بھی حکومت نے ٹینٹ یا لنگر قائم نہیں کیے تھے۔‘‘