سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے امرناتھ گھپا تک جانے والی دو اہم سڑکوں کو باڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے حوالے کرکے انکی تعمیر و مرمت کی ہدایت دی ہے۔ یہ دو اہم سڑکیں پہلگام اور سونہ مرگ کی خوبصورت پہاڑیوں سےگزر کر یاتریوں کو امرناتھ گھپا تک لے جاتی ہیں۔ ان میں پہلگام علاقے کی چندنواڑی- شیش ناگ- پنچترنی اور سونہ مرگ میں بالتل سے امرنات گپھا اور رنگا سے بالتل تک کی سڑکیں ہے جن کی تعمیر و مرمت بی آر او کرے گی۔ Amarnath Cave Tracks Handed over To BRO for Maintenance
اس سے قبل ان سڑکوں کی تعمیر ومرمت محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ سیاحت انجام دے رہے تھے۔ اس ضمن میں محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بی آر او کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے محکمہ جنگلات سے، جہاں بھی ضرورت پڑے، اجازت طلب کرے۔ حکمنامہ میں بی آر او سے کہا گیا ہے کہ سپریم کوٹ اور ہائی کوٹ کے فیصلوں کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ ان سڑکوں کے تمام تعمیراتی پروجیکٹ کو متعلقہ اعلیٰ سطحی کمیٹی سے منظوری لینے کے بعد شروع کیا جائے۔ Govt Hands Over Amarnath Cave Tracks To BRO