اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے آج تیزاب متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے سرینگر کے صدر ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے لڑکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کچھ دن پہلے سری نگر کی ایک لڑکی پر تیزاب سے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نا رونماء ہو۔'