سرینگر: جموں کشمیر اپنی پارٹی نےپارٹی کے بانی سید محمد الطاف بخاری کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا۔ اس عہدے کی مدت تین برس کی ہے۔بتادیں کہ پارٹی کی بنیاد ڈالنے کے بعد الطاف بخاری مارچ 2020 میں پارٹی کے صدر منتخب کیے گئے تھے اور ان کا معیاد اس برس مکمل ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں پارٹی کے صدر عہدے کے لئے اندرونی انتخابات کا اعلان کیا تھا جس میں سید محمد الطاف بخاری نے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔تاہم ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا لیڈر اس عہدے کے لئے ان کے مدِمقابل کھڑا نہیں ہوا جس کے نتیجے میں وہ بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔
Apni Party President الطاف بخاری دوبارہ اپنی پارٹی کے صدر منتخب - اپنی پارٹی جموں و کشمیر کا قیام
جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے سید محمد الطاف بخاری کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا قیام 8 مارچ 2020 کو ہوا تھا۔الطاف بخاری پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار کے سابق وزیر تھے۔
اپنی پارٹی کے آئین کے مطابق پارٹی کے صدر کی مدت کار تین برس رہے گی اور پارٹی صدر تین مدت تک پارٹی کے صدر رہ سکتے ہے، جس کے بعد وہ چوتھی برس وہ انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہونگے۔ اپنی پارٹی کے الیکشن بورڈ کے کنوینر وجے بکایا نے ہفتہ کے روز سید محمد الطاف بخاری کو دوبارہ صدر عہدے کے لئے بلامقابلہ فاتح قرار دیا۔ بکایا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی، جس کے مطابق سرینگر اور جموں صوبوں نے سید إحمد الطاف بخاری پارٹی کو صدارتی انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب کیا۔بکایا کے مطابق الطاف بخاری نے بطور پارٹی صدر پہلی مدت 8 مارچ 2023 کو مکمل کی تھی اور اب ان کی دوسری مدت 8 مارچ 2026 کو ختم ہوگی۔
مزید پڑھیں:Apni party Foundation day اپنی پارٹی نے آج تیسرا یوم تاسیس منایا
الطاف بخاری سابق پی ڈی پی وزیر تھے اور مارچ سنہ 2020 میں انہوں پی ڈی پی کے سابق ممبران اور دیگر سیاسی لیڑران کے ساتھ اپنی پارٹی وجود میں لائی۔اس پارٹی کی بنیاد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ڈالی گئی جب نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کے صدر محبوبہ مفتی نظر بند تھے۔اپنی پارٹی کو نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی بی جے پی کا بی ٹیم قرار دے رہے ہیں۔