سرینگر:وادی کشمیر میں ہر موسم کا اپنا اگ الگ ہی لطف ہے، اسی لیے تو اس سے جنت بے نظیر کہا گیا ہے۔
موسم بہار کے آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں ہر جانب سر سبزی و شادابی نظر آنے لگتی ہے۔ پیڑ پودوں پر مختلف رنگوں کے شگوفے ہر کسی کو اپنی جانب کھینچ لاتے ہیں۔
موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر کے بادام واری میں چہار سو پھولوں کی رونق چھا جاتی ہے۔Spring Season in Kashmir
شہر خاص کے ہاری پربت کے دامن میں نگین جھیل کے کنارے پر واقع بادام واری اس وقت بادام کے شگوفے لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔Almond Blossoms in Badamwari Srinagar
بادام واری میں لگے سیکنڑوں بادام کے درختوں پر کھلے پھولوں کی خوبصورتی اور دلکشی، سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔