اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر تصادم: ہلاک شدہ عسکریت پسند مقامی تھے: پولیس - وجے کمار

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں زونی مر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین عسکریت ہلاک کئے گئے ہیں۔

All three militants killed in Srinagar encounter were locals: IGP Kashmir
سرینگر تصادم: ہلاک شدہ عسکریت پسند مقامی تھے: پولیس

By

Published : Jun 21, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Jun 21, 2020, 7:05 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں زونی مر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین عسکریت ہلاک کئے گئے ہیں۔

سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کا تعلق آئی ایس جے کے سے تھا اور ان کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستول برآمد کئے گئے ہیں-

سرینگر تصادم: ہلاک شدہ عسکریت پسند مقامی تھے: پولیس

ایک رپورٹ کے مطابق مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت قمر واری سری نگر کے رہنے والے شکور فاروق لنگو، بجبہاڑہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ گروپ مبینہ طور پر حزب المجاہدین اور اسلامک سٹیٹ جموں وکشمیر عسکریت پسندوں پر مشتمل تھا۔
پولیس کا کہنا تھا حالیہ دنوں گاندربل کے پاندچھ میں جس عسکریت پسند نے دو بی ایس ایف اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا، ان میں سے ایک شکور فاروق ملوث تھا جس کو آج کے تصادم میں ہلاک کیا گیا ہے-

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سنیچر کو عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔ اس میں جیش محمد کے سرکردہ عسکریت پسند طیب ولید عرف عمران غازی کو ہلاک کیا گیا ہے اور یہ گزشتہ 3 برس سے کشمیر میں سرگرم تھا-

وجے کمار کا کہنا تھا کہ اگرچہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ مہینوں سے جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں، تاہم بیشتر سرگرم عسکریت پسند اسی علاقے میں پناہ لئے ہوئے ہیں-

انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں سنیچر کو سرحد سے ایک ڈرون ضبظ کر لیا گیا تھا اور اس میں جو ہتھیار ضبط کیا گیا ہے، وہ عسکریت پسندوں کے لئے بھیجا گیا تھا-

انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کے ذریعے جو ایم 45 رائفل بھیجی جا رہی تھی وہ جیش محمد نتظیم سے وابستہ عسکریت پسندوں کو دی جانی تھی-

Last Updated : Jun 21, 2020, 7:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details