اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ گپکار سے زیادہ پارلیمنٹ میں فعال رہے گا' - جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر

دفعہ 370 کی منسوخی کے ایک سال بعد جموں و کشمیر خاص کر وادی میں مین سٹریم سیاسی جماعتوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور دفعہ 370 کی بحالی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مسلسل بیانات بھی دے رہے ہیں-

All the political parties will work together to formulate a bill on the restoration of Section 370
'دفعہ 370 کی بحالی پر سبھی سیاسی جماعتیں مل کر لایحہ عمل مرتب کریں گے'

By

Published : Aug 27, 2020, 11:11 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 1:20 PM IST

حالیہ دنوں میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگرس، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی ایم اور پپلز موومنٹ نے متفقہ طور پر دفعہ 370 اور جموں و کشمیر کو ریاستی درجے کی بحالے کے لئے 'گپکار ڈیکلیریشن' کے نام سے ایک بیان منظر عام پر لایا جس میں ان تمام سیاسی جماعتوں کا من جملہ موقف واضح تھا-

ویڈیو

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ کپگار ڈیکلیریشن جس کا اعلان 4 اگست 2019 کو ہوا تھا، میں دفعہ 370 اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے یہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر لائحہ عمل مرتب کر رہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ کانگرس کی حکومتوں میں دفعہ 370 میں ترمیمات کی گئیں لیکن وہ مرکزی اور جموں و کشمیر میں اس وقت کی سرکاروں کے ساتھ مشورے کر کے کی گئی تھیں-

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے دھوکہ دے کر اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر جموں و کشمیر کے عوام پر قدغنیں لگا کر دفعہ 370 کو منسوخ کیا-

Last Updated : Aug 28, 2020, 1:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details