اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: سولہ اگست سے عبادت گاہیں کھلیں گی - religious places to open for worship

گزشتہ کئی ماہ سے جموں و کشمیر میں تمام درگاہیں، خانقاہیں، مساجد، مندر، گرجا گھر و دیگر عبادت گاہیں بند ہیں۔

all religious places to open for worship from 16 august
all religious places to open for worship from 16 august

By

Published : Aug 4, 2020, 10:07 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک اہم پیش رفت کے تحت رواں ماہ اگست کی 16 تاریخ سے تمام مزہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی جانکاری جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں دی ہے۔
تاہم اس میں کہا گیا کسی بھی عبادت گاہ میں کوئی بھی بڑی اجتماعی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگئی۔

جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کی عالمی وبا کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر مارچ مہینے سے تمام سیاسی،سماجی اور مزہبی اجتماعات پر پابندی عائد ہیں۔وہیں گزشتہ کئی مہینوں سے جموں و کشمیر میں تمام درگاہیں، خانقاہیں، مساجد، مندر، گرجا گھر و دیگر عبادت گاہیں بند ہیں۔

اگرچہ انتظامیہ اور صحت ماہرین کی جانب سے واضح کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق محلہ مساجد میں امام اور موزن سمیت متعین کئے گئے تین افراد ہی نماز ادا کررہے ہیں۔ لیکن وادی کے تمام زیارت گاہیں اور مرکزی مساجد مقفل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details