اردو

urdu

جموں و کشمیر: کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی تمام تیاریاں جاری

By

Published : Jan 12, 2021, 10:06 PM IST

ملک بھر میں 16 جنوری سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اس حوالے ملک کی تمام دیگر ریاستوں سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی اس تعلق سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئ ہے۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی تمام تیاریاں جاری
کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی تمام تیاریاں جاری

جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے خلاف ٹیکہ کاری عمل شروع کرنے کے تعلق سے ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفئیر نے دیگر تمام انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے اسٹیٹ، صوبہ اور ضلعی سطح کے کنٹرول بھی قائم کئے ہیں۔ جس میں اسٹیٹ لیول کے ایک اور صوبائی سطح کے دو کنٹرول رومز کے علاوہ ضلعی سطح کے کنٹرول رومز قائم کئے گیے ہیں۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی تمام تیاریاں جاری

رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ہونی والی ٹیکہ کاری کی تیاریوں و دیگر معاملات سےمتعلق ای ٹی وی بھارت کےنمائندہ نے اسٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ' تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔صوبائی اور ضلع سطح کے کووڈ ویکسین کنٹرول رومزقائم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم سازوسامان اور طبی عملے کو تیار رکھا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' ابھی ویکسین کی کوئی بھی کھیپ کشمیر نہیں پہنچی ہے لیکن 13 جنوری یعنی بدھ کو کووڈ ویکسین کی پہلی کھیپ یہاں پہنچنے کی امید ہے۔

ڈاکڑ قاضی ہارون نے کہا کہ' جیسے ہی ویکیسن سرینگر لائی جائے گی تو اسے دیگر اضلاع تک پہچانے کے لئے خاص گاڑیوں اور افرادی قوت کا انتظام کر لیا گیا ہے۔جبکہ وادی کے دورافتادہ اور دیگر سرحدی علاقوں تک کووڈ ویکسین پہنچانے کے لئے خاص چاپرس کا بھی بندوبست رکھا گیا ہے تاکہ وہاں بھی بقیہ اضلاع کے ساتھ ساتھ وقت پر یہ ویکسین پہنچ جائے۔ ڈاکڑ قاضی ہارون نے مزید کہا کہ' جے ایم سی جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا از خود اس کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ : گاوں میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان

واضح رہے کہ ٹیکہ کاری کے لیے جموں اور کشمیر میں 28 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں جموں کے 14 اور کشمیر کے بھی 14 مقامات شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details