اردو

urdu

ETV Bharat / state

All Party Meeting: سبھی نظریں نئی دہلی پر مرکوز - نظریں نئی دہلی پر مرکوز

24 جون کو دارالحکومت نئی دہلی میں وزیر اعظم کی صدارت میں کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے لیے وادی کشمیر کے بیشتر سیاسی لیڈران دہلی روانہ ہو گئے۔

بھی نظریں نئی دہلی پر مرکوز
All Party Meeting: محبوبہ مفتی دہلی روانہ

By

Published : Jun 23, 2021, 4:26 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جموں وکشمیر کے 14 سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے سلسلے میں بدھ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی اور سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نئی دہلی روانہ ہو گئے۔

بھی نظریں نئی دہلی پر مرکوز

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی کل صبح سرینگر سے نئی دہلی روانہ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو نیشنل کانفرنس کے جموں صوبے کے رہنماؤں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے سرینگر میں گفت و شنید کی اور امید ظاہر کی کہ فاروق عبداللہ آل پارٹی میٹنگ میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ جمعرات یعنی 24جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جموں و کشمیر کے 14 لیڈران کے ساتھ سیاسی امور پر ملاقات طے ہے۔

مزید پڑھیں:نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈران کی فاروق عبداللہ کے ساتھ میٹنگ

اس ملاقات میں چار سابق وزراء اعلیٰ - نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی - کے علاوہ سابق وزیر الطاف بخاری، سجاد لون، محمد یوسف تاریگامی، جموں وکشمیر پردیش کانگرس کے صدر غلام احمد میر، بی جے پی کے سابق وزیر کویندر گپتا، رویندر رانا، نرمل سنگھ اور پنتھرس پارٹی کے صدر بھیم سنگھ کو بھی بذریعہ ٹیلیفون مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛دہلی میں 24 جون کو آل پارٹی میٹنگ: تازہ ترین اپڈیٹس

ان تمام رہنمائوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس نشست کے اعلان کے ساتھ ہی مین اسٹریم سیاسی سرگرمیوں کو وادی کشمیر میں تقویت ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details