اس میٹنگ میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ ریاست کے خصوصی تشخص کی حفاظت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے۔
'ریاست کے تشخص کی حفاظت کے لیے تمام جماعتیں متحد ہیں' - فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر میٹنگ
ریاست جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال پر ریاست کی تمام اہم سایسی جماعتوں کی میٹنگ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔
ریاست جموں و کشمیر
میٹنگ کے اختتتام پر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما کی رائے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے تشخص کو بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سرحد پر کوئی جنگی تیاری نہ کی جائے کیونکہ اس سے عوام کو پریشانیاں ہوتی ہیں۔
Last Updated : Aug 4, 2019, 10:01 PM IST