سری نگر:جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا کی میٹنگ میں نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، کانگریس کے صدر غلام محمد میر، سی پی آئی ایم کے اسٹیٹ سیکریٹری یوسف تاریگامی نے شرکت کی۔
وہیں پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ایل جی کو میٹنگ کا ایجنڈا واضح کرنا چاہیے تھا اور انہیں اس میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون دلی میں ہیں جس کی وجہ سے وہ اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکے۔
جموں و کشمیر میں آل پارٹی اجلاس شروع اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا تھا، جس کے بعد کشمیر کی سیاسی رہنماؤں نے ایل جی کی میٹنگ کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔
جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ جاری قابل ذکر ہے کہ ایک عرصہ قبل وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے تمام مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے صدور کو کل جماعتی اجلاس میں مدعو کیا تھا جس میں مودی نے کشمیر سے "دلی سے دوری اور دل کی دوری" مٹانے کی بات تھی، لیکن اس میٹنگ کے بعد کوئی اور پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:LG Sinha Invites Political Parties for High-Tea: منوج سنہا نے سیاسی پارٹیوں کو میٹنگ کے لیے دعوت دی