اردو

urdu

ETV Bharat / state

All Flights at Srinagar Airport Cancelled سرینگر ایئرپورٹ پر تمام 68 پروازیں منسوخ - تمام پروازیں منسوخ

سری نگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے اس بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تمام 68 پروازیں جن میں 34 آمد اور 34 روانگی شامل ہیں، آج منسوخ کر دی گئیں۔

سرینگر ایئرپورٹ
سرینگر ایئرپورٹ

By

Published : Jan 30, 2023, 9:18 PM IST

جموں و کشمیر میں پیر کو تازہ برفباری کے باعث سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
سری نگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے اس بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تمام 68 پروازیں جن میں 34 آمد اور 34 روانگی شامل ہیں، آج منسوخ کر دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کے ہوائی اڈے میں کم بصارت (لو وزبلٹی) اور مسلسل برف باری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے والی اور پرواز کرنے والی تمام پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے زیادہ تر حصوں میں آج ہلکی سے شدید برفباری ہوئی، جس سے پورے کشمیر میں درجہ حرارت میں کمی آئی اور وزبلٹی بھی بہت کم رہی۔ محکمہ موسمیات نے کل موسم خشک ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے

مزید پڑھیں:Srinagar Airport Flights Delayed: کشمیر میں برفباری، سرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details