جموں وکشمیر حکومت نے اتوار کے روز مرکزی علاقہ کے تمام 20 اضلاع کو 'گرین زون' کے طور پر مطلع کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے لکھن پور کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کو 'گرین زون' کے طور پر مطلع کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع گرین زون قرار
سرکلر کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے سیکشن 24 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی ایگزیکیٹو کمیٹی نے فائنانشل کمشنر، ہیلتھ، ڈویژنل کمشنر جموں و کشمیر کے ساتھ موجودہ کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے 20 اضلاع گرین زون قرار
سرکلر کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کے سیکشن 24 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے فائنانشل کمشنر، ہیلتھ، ڈویژنل کمشنر جموں و کشمیر کے ساتھ موجودہ کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "سرکلر کے مطابق اضلاع کی درجہ بندی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا اور حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے مزید ترمیم کی جائے گی۔"