وزارت ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر سمیت وادی کشمیر کے تمام 15 اسٹیشنوں کو بھارتی ریلوے کے وائی فائی نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے وائی فائی جموں و کشمیر کے بارہمولہ، حمرے، پٹن، مزہوم، بڈگام، سرینگر، پانپور، کاکا پورہ، اونتی پورہ، پنزگام، بیجبہاڑہ، اننت ناگ، سدورا، قاضی گنڈ اور بانیہال اسٹیشنوں پر دستیاب ہے۔
وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا "آج، عالمی وائی فائی ڈے کے موقع پر مجھے یہ خوشی ہے کہ سرینگر اور وادی کشمیر کے 14 اسٹیشن دنیا کے ایک سب سے بڑے مربوط عوامی وائی فائی نیٹ ورک کا ایک حصہ بن گئے ہیں، جس نے ملک کے چھ ہزار سے زائد اسٹیشنوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔'