منعقدہ اس تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جبکہ ماحولیات ،سماجی بدعات، تعلیم کی اہمیت اور دیگر اہم موضوعات پر بھی بچوں نے تقریریں کیں۔ جس سے حاضرین کافی متاثر ہوئے
غیر سرکاری ادارے کی جانب سے وادی کشمیر کے کئی دوردراز علاقوں میں اول سے لے کر دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سرمائی کوچنگ مراکز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔مزکورہ کوچنگ مراکز میں ان بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی گئی جن کے والدین مالی تنگی کی وجہ سے اپنے بچوں کو نجی کوچنگ مراکز میں پڑھانے سے قاصر ہیں ۔
'پڑھائی سے آگے' عنوان کے تحت خاص تقریب کا انعقاد غریب بچوں کی تعلیم پر کام کرنے والی اس غیر سرکاری ادارے نے سرینگر کے علاوہ بڈگام،بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں 25 کوچنگ مراکز قائم کئے تھے۔ جہاں پر 112 استاتذہ رضاکارنہ طور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کو پڑھا رہے تھے۔اس دوران نہ صرف بچوں کو نصاب کے مطابق پڑھایا گیا بلکہ کھیل کود،فن ،بول چال اور دیگر سرگرمیوں پر خاصا دھیان مرکوز کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں نے خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمائی کوچنگ مراکز میں پڑھائی کے دوران نے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اساتذہ نے بڑی محنت اور لگن سے انہیں پڑھایا ہے۔ کوچنگ مراکز می مقامی اساتذہ نے بچوں کو رضاکارانہ طور پڑھانے میں بہترین رول ادا کیا ہےاس موقعے پر اساتذہ نے بچوں کی تعلیم پر کام کرنے والی غیر سرکاری ادارے کے رول کی کافی سراہانا کی اور کہا کہ اس طرح کی پہل سے ان غریب طلبہ کو بے حد فائدہ ہوا جوکہ مالی مشکلات کی وجہ سےٹیوشن مراکز میں داخلہ نہیں لے پاتے تھے۔سرما کے دوران کوچنگ مراکز میں بچوں کو پڑھانے سے قبل کئی اساتذہ کو ماہرین کی جانب سے باضابط طور تربیت بھی فراہم کی گئ تھی ۔تاکہ بچوں کو بہتر طور تعلیم دی جاسکے۔