اردو

urdu

ETV Bharat / state

Joint Forces Conduct Surprise Frisking In Lal Chowk : سرینگر میں سیکورٹی مزید سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز - سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔

وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے سرینگر کے لالچوک اور دیگر علاقوں میں عارضی ناکے لگائے اور گاڑیوں کو روک کر ان کی اور ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لی۔

سرینگر میں سیکورٹی مزید سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز
سرینگر میں سیکورٹی مزید سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز

By

Published : Apr 22, 2022, 8:03 PM IST


سری نگر:گرمائی دارالحکومت سرینگر کے تجارتی مرکز لالچوک سمیت کئی علاقوں میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے سری نگر کے لالچوک اور دیگر علاقوں میں عارضی ناکے لگائے اور وہ گاڑیوں کو روک کر ان کی اور ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ Ahead of PM Modi's visit , Joint forces launch surprise frisking

سرینگر میں سیکورٹی مزید سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز


تفصیلات کے مطابق فورسز اہلکار راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی لے رہے تھے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کر رہے تھے۔ ان کے مطابق لالچوک کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جا رہے تھے۔ تجارتی مرکز لالچوک میں وومنز اہلکاروں کو بھی خواتین کے بیگوں کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔جبکہ اس دوران ایک سیکورٹی اہلکار سے اس سلسلے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں یہ ہدایات ہیں کہ سٹی میں ایسی تلاشی کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ Joint Forces Conduct Surprise Frisking In Lal Chowk


بتادیں کہ جموں کے جلال آباد سنجوا میں دو فدائین کو مار گرانے کے بعد جموں و کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن اور حد متارکہ پر بھی بارڈر سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی ہے.Ahead of PM Modi's visit , Joint forces launch surprise frisking

یہ بھی پڑھیں : Modi To Visit J&K: وزیر اعظم مودی چوبیس اپریل کو جموں و کشمیر کے دورے پر

ABOUT THE AUTHOR

...view details