سرینگر : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 14 اکتوبر یعنی ہفتے کے روز ہونے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل، جموں و کشمیر اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ایسی پوسٹس سے پرہیز کریں جو انہیں پریشانی میں ڈال سکتے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کھوہامی کا کہنا تھا کہ "ہم نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو تاکید کی کہ وہ اپنی تعلیم اور کیریئر کے لیے اپنی ترجیحات کا تعین کریں، جس کے لیے وہ اپنی آبائی ریاست جموں و کشمیر سے ملک کے مختلف حصوں میں قیام کر رہے ہیں۔"